ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب شیرور میں کار نے ماری بائک کو ٹکر؛ دو شدید زخمی

بھٹکل کے قریب شیرور میں کار نے ماری بائک کو ٹکر؛ دو شدید زخمی

Wed, 23 Oct 2024 22:48:33  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 23 اکتوبر (ایس او نیوز): پڑوسی علاقہ شیرور میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں بائیک پر سوار باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے، جن میں باپ کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھٹکل موگلی ہونڈا کے رہائشی اسماعیل بیری (57 سال) اپنی 25 سالہ بیٹی اور دو نواسوں کو اسکوٹر پر لے کر شیرور میں رہائش پذیر اپنے بھائی کو اپنے بیٹے کی شادی کی دعوت دینے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ بدھ کی شب تقریباً نو بجے ان کی بائیک مخالف سمت سے آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں اسماعیل کے سر اور پیر پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں کنداپور اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی بیٹی بھی حادثے میں زخمی ہوئی ہے اور اسے کنداپور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے دونوں نواسے محفوظ رہے۔


Share: